Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران روس اور چین انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر رہے ہیں: امریکہ

امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر بلا کسی ثبوت کے مختلف ممالک منجملہ ایران، روس اور چین پر آئندہ امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کرنے کا الزام دہرایا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے اپنے ایک انٹرویو میں ایران، روس، چین اور شمالی کوریا پر امریکہ کے دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن ان کوششوں کا مقابلہ کرے گا۔

 امریکی حکام منجملہ مائک پمپئو اس سے پہلے بھی ایران، روس اور چین پر امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کا الزام عائد کرتے رہے ہیں جبکہ مذکورہ ممالک نے اب تک بارہا اس الزام کو مسترد کیا ہے۔

 اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ واشنگٹن، ایران چین اور روس پر الزامات عائد کر کے امریکی عوام کو آئندہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو ووٹ دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 سروے رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ آئندہ صدارتی انتخابات  ہار جائیں گے۔ سروے رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ ان کے حریف امیدوار جوبائڈن کو ٹرمپ کے مقابلے میں پندرہ فیصد زیادہ محبوبیت حاصل ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

 

ٹیگس