Jun ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۰
ان دنوں ترکی بالخصوص استنبول کے باشندوں کو ایک خطرناک ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے جس نے بحیرۂ مرمرہ اور اس میں موجود حیوانات کے ساتھ ساتھ خطے کے ماحولیات اور ایکو سسٹم کے لئے بھی بڑے خطرات پیدا کر دئے ہیں۔ ایک ایسا بحران جس سے نمٹنے کے لئے ترکی کی پارلیمنٹ نے ایک خصوصی کمیشن بھی تشکیل دے دیا ہے۔ میوسیلیج نامی ایک سفید کائی اور جیلی نما مادہ جس نے بحیرۂ مرمرہ کی سطح کے ساتھ ساتھ اسکی گہرائی میں بھی ڈیرہ ڈال دیا ہے جس کو صاف اور قابو میں کرنے کے لئے ان دنوں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔