نہایت سوگوار ماحول میں آج مجلس خبرگان کا چھٹھا اجلاس منعقد ہوا
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دور کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں، اس اہم ادارے کو اسلامی عوامی حکمرانی کا مظہر قرار دیا ہے۔
فقہا کی کونسل مجلس خبرگان کے اراکین نے آج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ عام انتخابات کے دوران دشمنوں کے درجنوں سائبر حملوں کو ناکام بنادیا ہے-
ایران کے الیکشن کمیشن نے ملک میں ہونے والے مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان یا جید فقہا کی کونسل کے انتخابات کے بعض حلقوں کے حتمی اور بعض کے ابتدائی نتائج کا اعلان کردیا ہے-
ایران میں پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے لئے ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے تک جاری رہی۔
عالمی میڈیا نے جمعےکو ایران میں ہونے والےعام انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت کو وسیع کوریج دی ہے اور اس شرکت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقائی اور عالمی اقتدار میں اضافے کا عامل قرار دیا ہے-
وزارت داخلہ کے الیکشن آفس نے ملک بھر میں ووٹنگ کا وقت 4 گھنٹے تک بڑھانے کا اعلان کیا اس طرح اب عوام رات 10 بجے تک اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہمارا ہر ووٹ ایک میزائل کی مانند ہے جو دشمنوں کے دل میں داغا جاتا ہے۔ آج ہمارا ووٹ مزاحمتی محاذ کو امید دیتا ہے اور دشمن کو مایوس کرتا ہے۔
آج اسلامی جمہوریہ ایران میں مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے انتخابات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور سب سے پہلے رہبر انقلاب اسلامی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا