ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری صنعت، پابندیوں کے خاتمے کیلئے سنہری موقع میں تبدیل ہو گیا ہے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ ایران کے عوام کے اتحاد سے ہو گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تہران اور آئی اے ای اے کے درمیان جو کچھ طے پایا وہ مجلس شورائے اسلامی کے مظور کردہ فیصلے کے دائرے میں ہے اور ایڈیشنل پروٹوکول پر منگل تیئیس فروری سے رضاکارنہ طور پر عمل درآمد روک دیا جائے گا۔
روس کے دورے کا اہم مقصد اقتصادی معاملات تھے: تہران روانگی سے قبل قالیباف کا بیان
شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے تہران میں اعلی ایرانی حکام سے ملاقات اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال نیز دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی حکومتوں اور معاشروں کو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے قیام کو ایک ناپسندیدہ کام کی حیثیت سے عالمی برادری کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی شہادت، ملک کی پیشرفت کا نیا دریچہ کھول دے گی اور پست و حقیر دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کی پشیمانی کا باعث بنےگی۔
مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کو اسلامی ممالک کی ترقی و پیشرفت کی فکر نہیں ہے بلکہ اسے صرف اپنے مفادات کی فکر ہے ۔
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت دوسرے مقتدر اداروں کے تعاون سے ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنادے گی۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ، ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ڈومور کے مطالبے کے مقابلے میں ڈٹ جائے گا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ شام کے خلاف اقتصادی پابندیاں، عسکری جنگ میں دشمن کی شکست کا مظہر ہیں۔