Oct ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۸
حکومت ایران کے ترجمان نے تہران کے خلاف امریکی صدر کے مخاصمانہ موقف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے اعلی سفارت کار قومی مفادات کے تحفظ اور امریکہ کو مزید تنہا کرنے کے لیے موثر اقدامات کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب جامع ایٹمی معاہدے کی نگران ایرانی کمیٹی کے سینیئر رکن اور عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کو مشروط کیا جانا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔