غزہ میں الشفا اسپتال کے نزدیک غاصب صیہونی فوجیوں اور استقامی مجاہدین کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے جبکہ صیہونی فوجی اس علاقے پر شدید بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مغربی عراق میں امریکہ کے عین الاسد فوجی ٹھکانے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی ونگ عزالدین قسام بریگيڈ نے کہا ہےکہ اس نے صیہونی دشمن پر کاری ضرب لگائی ہے اور قدس کی غاصب حکومت میں مزاحمت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی جرات نہیں ہے۔
شام میں کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے موقف کے بارے میں صیہونیوں کی مسلسل الجھنوں اور بے چینیوں کے درمیان عبرانی میڈیا نے اس بات پر زور دیا کہ سید نصر اللہ کے دماغ میں کیا چل رہا ہے کوئی نہیں جانتا۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ جس طرح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے حزب اللہ کے بارے میں کہا تھا کہ تم کامیاب ہوگے اور طاقتور، اسی طرح سے ہم کہیں گے غزہ کے عوام اور فلسطینی استقامتی محاذ کامیاب ہوکر رہے گا۔
فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ نے غزہ میں تحریک مزاحمت کے مجاہدین کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین بہت بہادری سے صیہونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
باخبر ذرائع نے مشرقی شام میں واقع شہر دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے پر ایک بار پھر میزائل حملے کی خبر دی ہے
تحریک حماس نے جبالیا کیمپ پر جارح صیہونی حکومت کی بمباری کو اس غاصب حکومت کی جارحانہ فطرت کا مظہر قرار دیا ہے-
غزہ کے القسام بریگيڈ نے کہا ہے کہ غزہ کے جنوب اور شمال مغربی محور میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی ہے اور اسرائیل کی بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے