عراق میں ہونے والی فوجی کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب اور ایم پی اے افتخار عالم بھی ایم کیوایم چھوڑ کر مصطفے کمال کے ساتھ جا ملے ہیں۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں کئی بم دھماکوں میں کم سے کم پندرہ افراد جاں بحق ہو گئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والا میچ اب دھرم شالہ کے بجائے کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔
شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد علاقوں کو آزاد اور درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
افغانستان میں اعلی امن کونسل کے سربراہ کے حالیہ بیان پر اس ملک کے سیاسی حلقوں کی جانب سے منفی ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
شام کے شہریوں نے حزب اللہ لبنان کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے فیصلے کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو بلوچستان سے بازیاب کرانے کے بعد بدھ کو لاہور پہنچادیا گیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بندر سری بگاوان میں برونئی کے وزیر خارجہ بالم جوک سنگھ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔