دہشت گردوں نے دمشق کے مضافاتی علاقے مضایا میں ریڈکراس کمیٹی اور ہلال احمر کی امدادی گاڑیوں پر حملہ کر دیا۔
بحرینی شہریوں نے پرامن مظاہرے کرکے جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ فضائی حملوں کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا جس میں درجنوں عام شہری شہید ہو گئے۔
ایرانی عوام اسلامی انقلاب کی سینتسویں سالگرہ کے پرشکوہ جشن میں شرکت کے لئے خود کو آمادہ کر رہے ہیں۔
امریکہ رواں ماہ کے اختتام تک اپنے سیکڑوں فوجی افغانستان میں تعینات کرے گا۔
ایران اور ہندوستان کے بینکوں نے باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
روس نے شام سے متعلق جنیوا مذاکرات میں شامی کردوں کی شرکت پر زور دیا ہے۔
ہندوستان اور چین نے محدود پیمانے پر فوجی مشقیں کی ہیں۔
پاکستان کی سپریم کورٹ نے پشاور آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تین افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کو روک دیا۔
شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک دہشت گردانہ کار بم دھماکے میں کم سے کم آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔