افغانستان میں طالبان کے مقابل جہادی کمانڈروں کے تیار رہنے کی اپیل اور مذاکرات پر اظہار مایوسی۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے دعوی کیا ہے کہ ان کا ملک داعش مخالف اتحاد کا رکن ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔
عراق کے صوبہ الانبار میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کے کمانڈر نے کہا ہے کہ داعش کے زیر قبضہ علاقے سے تین ہزار سے زائد عام شہریوں کو باہر نکال لیا گیا۔
ایرانی ماہرین کا تیارہ کردہ جدید ترین کروز میزائل نصر فضائیہ کے حوالے کر دیا گیا۔
ہندوستان، ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
یمن پر سعودی جارحیت میں متعدد عام شہری شہید ہوگئے جبکہ یمن کے جوابی حملوں میں سعودی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔
مشرقی افغانستان کے صوبے پکتیکا کے شہر یحیی خیل میں ہونے والے خودکش دھماکے میں کم سے کم چھے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چار لاپتہ اراکین کو نامعلوم افراد نے کراچی کے مختلف حصوں میں چھوڑ دیا ہے-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے بحران شام کو بعض علاقائی اور بین الاقوامی قوتوں کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
سعودی عرب نے ایران کے خلاف اپنی مخاصمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اس بار ایرانی سائٹوں کو ہیک کرنے کی نئی کوشش شروع کر دی ہے-