افغانستان کے صوبۂ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کوت شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے ساتھ افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جھڑپ کی خبر دی ہے۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ شام میں سعودی عرب کی فوج داخل ہونے کی صورت میں علاقائی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت روکنے کے مقصد سے ٹھوس اقدامات انجام دے۔
صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں واقع الخلیل شہر میں ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔
روسی صدر کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے کہا ہے کہ روس دہشت گردی کے مقابلے میں شامی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔
عراق کی فوج نے ملک کے مغربی علاقے میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کی استقامت اور انتخابات میں ان کی بھرپور شرکت کی وجہ سے ایران مخالف پابندیاں ناکام ہوئیں اور یورپی ممالک خصوصا امریکہ کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑا۔
یمن کی فوج نے سعودی عرب کے جارحین کے یمن میں اکٹھا ہونے کے سب سے بڑے مقام پر میزائلوں سے حملہ کر کے ان میں سے متعدد کو ہلاک کر دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ مہدی دانش یزدی نے کہا ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کے نتیجے میں خطے اور دنیا میں ایرانوفوبیا کا ماحول ختم ہو چکا ہے۔
شام کی فوج نے درعا اور حلب کے مزید علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیے ہیں۔