پیرس، میلان اور کوپن ہیگن سمیت یورپ کے کئی شہروں میں صیہونی حکومت کی غزہ پر مسلسل بمباری کے خلاف ہزاروں افراد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔
تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مخالفین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہونے کی خبریں ہیں۔
آج تیرہ آبان مطابق چار نومبر کو اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمی سامراج سے مقابلے کا دن منایا جاتا ہے۔
فلسطین کے حامیوں اور صیہونی مخالف کارکنوں نے ذلت آمیز اعلان بالفور کے خلاف برطانوی وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے جمع ہو کر اس سرکاری عمارت کو سرخ رنگ سے آغشتہ کر دیا۔
امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیا پولس میں فلسطینی عوام کے حامی اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اور ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے کہ جن پر بچوں پر بمباری بند کرو، فلسطین کو آزاد کرو اور جنگ بندی نافذ ہو، جیسے نعرے درج تھے۔
سحر نیوز رپورٹ
ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالہ میں فلسطین کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی جس سے تحریک حماس کے رہنما خالد مشعل نے بھی خطاب کیا البتہ ان کا خطاب ورچوئل تھا۔
لندن میں فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے ظلم و بربریت کے خلاف زبردست مظاہرے کئے گئے۔
کینیا کے جنوب مشرقی شہر ممباسہ میں آج فلسطین کی حمایت میں زبردست مظاہرہ ہونے کی خبر ہے۔