ہندوستانی وزیر دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے ایک میزائل فائر ہوا جو پاکستان کے اندر جاکر گرا ہے تاہم انہوں نے اس واقعے کو غیر ارادی طور پر پیش آنے والا ایک اتفاق قرار دیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہندوستانی میزائل کے گرنے پر ردعمل دکھانے کے بجائے ہم نے تحمل سے کام لیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کر کے عراق کے شہر اربیل میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے اڈوں پر میزائل حملے کو ایک جوابی کارروائی قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر صیہونی ٹولے کو سخت خبردار کیا ہے۔
عراق کے کردستان علاقے کے مرکز اربیل میں امریکہ کے قونصل خانے، فوجی چھاونی اور صیہونیوں کی خفتہ ایجنسی موساد کے دو ٹریننگ سینٹروں پر میزائل لگے ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی عراق کے سلیمانیہ علاقے سے بھی دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہیں.
پاکستان نے اپنی سرزمین پر میزائل گرنے کے واقعے پر ہندوستان سے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومت ہندوستان نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ہندوستانی میزائل گرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں دمشق کے مضافاتی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ ،دہشتگردانہ اور اشتعال انگیز میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یوم پاسداران کی آمد کے موقع پر سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کے ایئر و اسپیس ڈویژن نے دو نئے میزائل اور ڈرون مراکز کی رونمائی کرتے ہوئے انہیں فعال کر دیا ہے۔
روس اور یوکرین کی کشیدگی کے دوران شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پرفوجی کارروائی میں 40 فوجیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔