Mar ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

دہشتگرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سنٹکام نے «القریه الخضرا» میں واقع اپنے غیر قانونی اڈے پر ایک بار پھر میزائل حملے کا اعتراف کیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب شمال مشرقی شام کے علاقے «القریه الخضرا» میں واقع دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر میزائل حملہ ہوا۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سنٹکام نے حملے کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

شام میں داعش کی شکست کے بعد امریکی فوج نے اُن دہشت گردوں کی جگہ لے لی تھی اور اسی وقت سے داعش کے بجائے خود ہی تیل کا استخراج اور اسکی لوٹ مار شروع کر دی جو بدستور جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں شام کے اندر غیرقانونی طور پر قائم امریکی دہشت گردوں کے اڈوں پر میزائل حملے بڑھ گئے ہیں اور شامی عوام کے اندر بھی انکی اس غیرقانونی موجودگی پر غم و غصہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

ٹیگس