Apr ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • دمشق پر ایک بار پھر صیہونیوں کے میزائلی حملے

صیہونی فضائیہ نے ایک بار پھر دمشق کے مضافات پر میزائلی حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو ہونے والے اس میزائلی حملے کا شام کے ایئرڈیفنس نے مقابلہ کیا ہے۔
صیہونی جیٹ فائٹروں نے اس سے قبل، یکم اپریل، انتیس اور تیس مارچ کو بھی شام کے مختلف علاقوں پر میزائل داغے تھے۔ باخبر ذرائع کے مطابق، شام کی فوج نے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا تھا۔
شام کی حکومت بارہا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو صیہونی جارحیتوں کی جانب سے آگاہ کرچکی ہے تاہم ان عالمی اداروں نے تل ابیب کی بربریت کے سامنے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ٹیگس