سحر نیوز رپورٹ
ایران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں اپنے ایک بیان میں غیر قانونی اور غیر انسانی یکطرفہ پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی پابندیاں حساس وقت میں کورونا ویکسین کے حصول میں رکاوٹ کا باعث بنیں۔
دنیا کے تیس ملکوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے یک طرفہ اقدامات اور منجملہ ترقی پذیر ممالک کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے اُنہیں اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی ضابطوں کے برخلاف قرار دیا ہے۔
ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات کا نتیجہ امریکی رویے پر منحصر ہے، یہ بات ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہی۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ ایندھن کا حامل دوسرا ایرانی بحری جہاز شام کی بانیاس بندرگاہ پہنچ گیا۔
شمالی کوریا نے جزیرہ نمائے کوریا میں جنگ بندی کے باقاعدہ اعلان کے لئے جنوبی کوریا کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
شام کے وزیرخارجہ نے ایک بار پھر اپنے ملک سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں تہران کے خلاف واشنگٹن کی ظالمانہ پابندیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس قسم کے امریکی اقدامات کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔
روس نے پابندی عائد کرنے والے ممالک کے خلاف پابندیوں کی مدت بڑھا دی ہے۔