پنجاب کے مختلف شہروں میں طالبہ سے مبینہ زیادتی اور طالبات کو ہراساں کرنے کے خلاف طلبہ کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں حکومت سازی سے پہلے صدر راج کے نفاذ کو ختم کردیا گیا ہے۔
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا کہا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتا لیکن ہر جارحیت کا پوری قوت کے ساتھ مناسب جواب دے گا۔
سوئيزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عالمی بین الپارلیمانی یونین کا اجلاس شروع ہوگیا جو جمعرات تک جاری رہے گا۔
عمرعبداللہ نے ریاست کی سابقہ حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ نے لبنان پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر معمولی قرار دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے اس سے ہماری کوئی لڑائی نہیں، عمران خان بھی اس حوالے سے واضح کرچکے ہیں۔
ہندوستانی ریاست ہریانہ کی نوے رکنی اسمبلی کے لئے سبھی حلقوں میں ہندوستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئی جو شام چھے بجے تک جاری رہی۔
اسلام آباد کی 3 نمائندہ بار ایسوسی ایشنز، اسلام آباد ہائیکورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل نے وفاقی حکومت کے مجوزہ آئینی پیکیج کو مسترد کرتے ہوئے مزاحمت کا اعلان کردیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے اکثریتی ججز نے پاکستان تحریک انصاف کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی حقدار ہے۔