امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن دو سو اڑتیس الیکٹورل ووٹ کے ساتھ موجودہ صدر ٹرمپ سے بدستور آگے ہیں جنہوں نے اب تک دو سو تیرہ الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔
امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج کے مطابق جو بائیڈن بدستور واضح اکثریت سے ٹرمپ سے آگے ہیں۔
امریکی صدارتی انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اب تک آنے والے نتائج کے مطابق جوبائیڈن 223 اور ڈونلڈ ٹرمپ 166 الیکٹورل کالجز پر کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ مزید ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
امریکا میں پہلی ووٹنگ کے نتائج جوبائیڈن کے حق میں رہے ہیں جبکہ دیگرعلاقوں میں بھی ووٹنگ شروع ہوچکی ہے ۔ اس دوران ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ پینسلوانیہ کے پوسٹل ووٹوں کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تشدد کا باعث بن سکتا ہے۔
سحر نیوزرپورٹ
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے امریکہ کے صدارتی امیدواروں کے وعدے نہیں بلکہ عمل اہمیت رکھتا ہے۔
امریکہ میں صدارتی انتخابات کے موقع پر مختلف شہروں میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں اور بدامنی کا سلسلہ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔
امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صرف دو دن باقی بچے اور امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت انتخابات جیت جائیں گے۔
امریکی پولیس نے ریاست کیرولائینا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔