Dec ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸
عقیق یمنی یا یمانی کو قدیم زمانے سے ایک خاص شہرت و اہمیت حاصل رہی ہے اور دنیا کے بے شمار لوگ بالخصوص مسلمانان عالم عقیق یمنی کو اپنے زیورات یا مکانات میں زینت کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ان دنوں باوجود اس کے کہ یمن کو سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی سخت اور حیوانی جارحیت کا سامنا ہے مگر اسکے باوجود یمنی باشندے اس قیمتی پتھر کی جستجو میں رہتے ہیں اور انکے کانوں سے نکال کر دنیا کے بازاروں تک ارسال کرتے ہیں۔ کئی رنگوں کا حامل یمنی عقیق دنیا کے خاص اور قیمتی تحائف میں شمار ہوتا ہے۔