یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے غزہ میں غاصب فوجیوں کے جرائم کے حوالے سے اردن کے اجلاس میں عرب ممالک کے کمزور موقف کی تنقید کی ہے۔
یمنی فوج کی امدادی اور معاون بٹالین کے دستوں نے "طوفان الاقصی" کے نام سے ایک نئی فوجی مشق انجام دی ہے۔
انصاراللہ نے غزہ پر صیہونی حکومت کے جاری حملوں کے جواب میں اسرائیل کے علاقے ایلات پر ڈرون اور میزائلی حملہ کیا ہے۔
سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں مبینہ طور پر یمنی ڈرون حملے میں بحرینی فوجیوں کی ہلاکت کے چند روز بعد، یمن کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ کویت جنوبی سعودی عرب سے اپنی افواج واپس بلا رہا ہے۔
یمن کے مختلف صوبوں میں لاکھوں یمنیوں نے پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت کا جشن منایا اور خدا کے دشمنوں سے برات کے نعرے لگائے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ہمارا ایران کے ساتھ معاہدہ، باہمی احترام اور ایک دوسرے کے مسائل میں عدم مداخلت کی بنیاد پر ہے۔
یمن کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم اپنی جنگی تیاری کو دوگنا کریں گے۔
ریاض میں سعودی اور یمنی وفد کی ملاقات کے بعد یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ صنعا، سعودی عرب کے تحفظات دور کرنے پر آمادہ ہے۔
قطر، متحدہ عرب امارات، اردن اور بحرین نے یمن کے بحران کے حل کے لیے ریاض میں جاری مذاکرات کی حمایت کی ہے۔
یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات ضیف اللہ شامی نے بتایا ہے کہ صنعا کے وفد کا ریاض دورہ عمان کی ثالثی کی وجہ سے ہے، سعودی عرب کی دعوت کی وجہ سے نہیں۔