Dec ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • استقامتی محاذ کی دہشتگرد اسرائیل کے خلاف مشترکہ کاروائی، صیہونی حکومت کے اہم مراکز بنے نشانہ

صیہونی حکومت کے خلاف یمنی فوج اور عراق کے استقامتی محاذ نے ایک بار پھر مشترکہ حملے کئےہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عراق کے اسلامی استقامتی محاذ کے مشترکہ حملوں کی خبر دی ہے۔ العالم کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع نے بتایا ہے کہ یمن کی فوج اور عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے مراکز پر دو مشترکہ حملے کئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ڈرون طیاروں سے کیا جانے والا ایک حملہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے عسقان میں اور دوسرا مقبوضہ یافا میں صیہونی حکومت کے اہم مراکز پر کئے گئے۔انھوں نے بتایا کہ ہمارے ڈرون غاصب صیہونی حکومت کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو عبور کرکے اپنے مد نظر اہداف پر کامیابی کے ساتھ حملہ آور ہوئے۔

یاد رہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے دفاع اور فلسطینی مجاہدین کی حمایت میں یمنی فوج اور عراق کے اسلامی استقامتی محاذ کے مجاہدین غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک مراکزپر کئی مشترکہ حملے کرچکے ہیں۔

 

ٹیگس