یمنی اورعراقی مجاہدوں نے ایک ساتھ دہشتگرد اسرائیل کو دیا منہ توڑ جواب
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یمنی فوج اور عراق کے استقامتی محاذ کے مشترکہ حملے میں صیہونی حکومت کے ایک حیاتی اہمیت کے مرکز کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کے دفاع اورغزہ پر غاصب صہیونی حکومت کے حملوں کے جواب میں یمن کی مسلح افواج اور عراق کے استقامتی محاذ کے باہمی تعاون سے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک حیاتی اہمیت کے مرکزپر حملہ کیا گیا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یمن اور عراق کا یہ مشترکہ حملہ، چند ڈرون طیاروں کے ذریعے انجام دیا گیا اور خدا کے لطف وکرم سے ہم اس حملے میں مد نظر مرکزکو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج، عراق کے اسلامی استقامتی محاذ کے مجاہدین کے ساتھ،غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے حملے صرف اس وقت رکیں گے جب غزہ کا محاصرہ ختم ہوجائے اور مظلوم فلسطینی عوام پر وحشیانہ حملے بند ہوجائيں۔