مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ڈرون طیارے نے تیل سے مالا مال یمن کے صوبے مأرب میں ایک مکان پر حملہ کیا جس میں دو افراد مارے گئے۔
دو باخبر ذرائع نے یمن کے صوبہ سقطری میں سعودی عرب کی طرف سے ایک فوجی اڈہ بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
یمن کے مختلف علاقوں من جملہ صوبہ الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب یمن کے اعلی عہدے داروں نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے انتباہات کو سنجیدہ لیں۔
مغربی یمن میں صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت بدستور جاری ہے جبکہ سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے الحدیدہ سمیت مختلف صوبوں میں رہائشی علاقوں کو ایک بار پھر حملوں کا نشانہ بنایا۔
امریکی حمایت اور عالمی برادری کی خاموشی کی آڑ میں ریاض نے سن دو ہزار پندرہ میں یمن کے خلاف جنگ چھیڑ دی جو کہ چند مہینے کے اندر ختم کرنے کے دعووں کے باوجود تاحال جاری ہے۔
سعودی اتحاد نہ جنگ نہ امن کی صورتحال کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے یمن کے مظلوم عوام کو بدستور اپنی جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے۔ سعودی فوج کے تازہ حملوں میں چار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی یمن کے مختلف علاقوں کو باسٹھ مرتبہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔