Mar ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • یمن میں قتل عام کے خلاف امریکی عدالت میں کیس درج

صوبہ الحدیدہ کے حیس شہر پر سعودی اتحاد کے ڈرون حملوں کا سلسلہ منقطع ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمنی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صوبہ الحدیدہ پر ریاض اور اس کے اتحادیوں کے حملے جاری ہیں اور ہفتے کے روز سے اب تک باون بار اس صوبے پر فضائی اور راکٹ حملے کئے گئے اور توپخانے سے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے منبہ شہر کو پر بھی گولہ باری کی ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ ریاض، یمن میں نہ جنگ نہ امن کی کیفیت کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ملک پر حملے اور یمن کے مظلوم عوام کا اقتصادی محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کی زد میں بے گناہ بچے اور خواتین آرہے ہیں۔ 
دوسری جانب سات یمنی شہریوں پر مشتمل ایک گروہ نے امریکہ کی ایک مقامی عدالت میں متعدد امریکی سیاستدانوں اور اسلحہ ساز کمپنیوں کے خلاف جنگی جرائم اور قتل عام کا کیس درج کردیا ہے۔
عدالت کو سن دو ہزار پندرہ میں ایک شادی کی تقریب اور دو ہزار سولہ میں ایک جلوس جنازہ پر فضائی حملے اور ڈیڑھ سو لوگوں کے قتل عام کے معاملے میں سعودی ولیعہد اور امارات کے صدر کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی پیش کئے گئے ہیں۔
امریکہ کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر جنگ لائد آسٹن کا نام بھی اس عرضی میں شامل ہے جبکہ امریکہ کی رے تھیان، لاکہیڈ مارٹن اور جنرل ڈائنامکس اسلحہ ساز کمپنیوں کو بھی یمن میں قتل عام میں تعاون کا ذمہ دار ٹہرایا گیا ہے۔ 

ٹیگس