سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمن کو بمباری اور گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی حکام کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب تباہ کن ہوگا
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جارحیت اور حملوں کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں سب سے زیادہ نقصان غریب عرب ملک یمن کے بچوں کو ہو رہا ہے۔
یمن میں 11 افراد بارودی سرنگوں اور کلسٹر بموں کے دھماکوں میں شہید ہو گئے ہیں۔
یمن کے وزیر دفاع اور یمنی فوج کے سربراہ نے مشترکہ بیان میں جارح ممالک کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل کی کسی بھی جنگ میں یمن پر حملہ آوروں کے کشتوں کے پشتے لگادیں گے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کے محاصرے اور ناکہ بندی کی وجہ سے پانچ ہزار مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے خبر دی ہے کہ انصار اللہ کے پولٹ بیورو کے چیف مہدی المشاط کے بھائی محمد المشاط شہید ہوگئے ہیں۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات یمنی صوبے حضرموت پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے
یمن کی آئل کمپنی نے جارح سعودی اماراتی اتحاد کے ہاتھوں ایندھن کے حامل ایک یمنی جہاز کو روک لئے جانے کی خبردی ہے ۔
یمن کی عوامی تحریک نصاراللہ کے ڈرون طیاروں نے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کے ذریعے تیل کی چوری کو روک دیا ہے۔