سحر نیوز رپورٹ
بحیرہ روم میں غیر قانونی پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی غرق ہوجانے کے نتیجے میں نوے سے زائد افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
بحیرہ بالٹک کے ساحلی ملکوں نے روس سے گیس کی درآمد بند کردی ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے تضاد بیانی سے کام لیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ویانا مذاکرات میں کسی سمجھوتے کے حصول کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
روس نے جنگ یوکرین میں ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں مغرب کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں ہی ایٹم بم کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔