Sep ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • یورپ میں توانائی کا بحران، فرانسیسی وزیر اعظم کی عوام کو بجلی گیس کاٹنے کی دھمکی

فرانسیسی وزیر اعظم الیزبتھ بورن نے ملکی عوام کو کفایت شعاری سے کام نہ لینے کی صورت میں بجلی اور گیس کاٹ دینے کی دھمکی دے دی ہے۔

 فرانسیسی وزیر اعظم الیزبتھ بورن نے فرانس کے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا اگر انہوں نے توانائی کے استعمال میں  کفایت شعاری سے کام نہ لیا تو احتمال ہے کہ ان کی بجلی اور گیس منقطع کر دی جائے گی۔

فرانسیسی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 2023ء میں بجلی اور گیس کی قیمتیں 15فیصد مزید بڑھائی جائیں گی لیکن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کم آمدنی والے 12ملین کنبوں کو ماہانہ 100سے 200 یورو کے امدادی چیک دئیے جائیں۔

 

ٹیگس