Sep ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • یورپی یونین نے پورے یورپ کی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے: روس

روس نے یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے والے یورپی ملکوں کو اس کے نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

ماسکو سے ہمارے نمائندے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے منگل کے روز ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ یورپ، یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی کے نتائج پر بالکل غور نہیں کر رہا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ مغرب کی جانب سے فوجی امداد کی فراہمی سے یہ تنازعہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے یورپی یونین کے رکن ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں اس یونین کے اقدامات کی وجہ سے پورے براعظم یورپ کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
روس کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل اور جرمن وزیر خارجہ آنالنا بربوک نے یوکرین کو اسلحے کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
اس سے پہلے روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے  حکومت یوکرین کو تمام تر سانحات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ماسکو نے دونباس ریجن کے معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا اور اس علاقے کے عوام کو نیونازیوں سے بچانے کے لیے آگے آنا پڑا۔

ٹیگس