Sep ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • روس سے سستا تیل نہ خریدیں، یورپی یونین کی ہندوستان اور چین سے درخواست

یورپی یونین نے ہندوستان اور چین سے روسی تیل کی فروخت کے خلاف گروپ سیون کی پابندیوں میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

یورپی یونین کی انرجی کمشنر کارڈی سمسن نے ہندوستان اور چین پر زور دیا ہے کہ وہ گروپ سیون کی مقرر کردہ حد اور قیمت سے زیادہ ، تیل روس سے نہ خریدیں۔
 انہوں نے کہا کہ بقول ان کے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے پیش نظر ماسکو کی آمدنی میں اضافہ کرنا غیر منصفانہ ہے۔
 یورپی یونین کی انرجی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور چین ، روسی تیل کی خریداری سے متعلق گروپ سیون کے فیصلے میں شامل ہوجائیں گے۔
 گروپ سیون کے رکن ملکوں نے جمعے کو روسی تیل کی فروخت اور قیمت محدود کرنے پراتفاق کیا تھا۔
چین اور ہندوستان نے یوکرین جنگ کے بعد روسی تیل کی خریداری میں اضافہ کردیا ہے اور ماسکو کی جانب سے ان ملکوں کو کم قیمت پر تیل فراہم کیا جارہا ہے۔

ٹیگس