Sep ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • روس نے ڈالر کو دیا جھٹکا، سوئفٹ سسٹم کا توڑ نکال لیا

روس نے زرمبادلہ کے تبادلے کے عالمی نظام سوئفٹ کو بائی پاس کرتے ہوئے چینی کرنسی میں لین دین کا آغاز کردیا ہے۔

نیوز ایجنسی فارس کے مطابق روس کے وی ٹی بی بینک نےاعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی بار سوئیفٹ کو استعمال کیے بغیر چینی کرنسی یوآن میں لین دین کا نظام شروع کردیا ہے۔
مغربی ملکوں کی پابندیوں اور ڈالر اور یورو تک محدود رسائی کی وجہ روس میں چینی کرنسی کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جبکہ وی ٹی بی سمیت روسی بینکوں کا رابطہ عملی طور پر عالمی مالیاتی نظام سے ٹوٹ گیا ہے۔
روسی بینک وی ٹی بی کے سربراہ آندرے کوسٹن کا کہنا ہے کہ جدید نظام کے استعمال سے دنیا بھر میں ڈالر اور یورو کے استعمال میں کمی واقع ہوگی۔
بینک کے مطابق ابتدائی طور پر یوآن میں ایک تبادلے کی کم سے کم حد بیس ملین روبل اورزیادہ سو ملین روبل  ماھانہ مقرر کی گئی ہے۔
روس کے وی ٹی بی کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک یوآن سمیت تمام غیر یورپی کرنسیوں میں قرضے دینے کا سلسلہ بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
دوسری جانب روس کے سب سے بڑے بینک سبر بینک نے منگل سے یوآن میں قرضے دینے کا آغاز کردیا ہے۔

ٹیگس