اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ کے تقریبا ستر فیصد شہداء عورتیں اور بچے ہیں، غزہ میں فوری جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ سے وابستہ ایک ادارے نے اپنی دل دہلا دینے والی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ متوسط طور پر ہر دس منٹ میں ایک فلسطینی بچہ شہید اور دو دیگر زخمی ہو رہے ہیں۔
یونیسف نے بحران غزہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ غزہ کے بچوں کی صورتحال نہایت المناک ہے اور شہید ہونے والے بچوں کے اعداد و شمار ایک المیہ ہیں۔
یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا میں ڈینیئل طوفان سے تین لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان اس وقت غذائیت کے شدید بحران سے دوچار ہے۔
پوری دنیا میں لاوارث اور بےگھر بچوں کی تعداد دو ہزار بائیس کے آخر تک تینتالیس ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
ہندوستان سے مچھردانیوں کی فراہمی میں تعطل کے بعد یونیسیف نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کو مچھروں اور ملیریا سے بچاؤ کےلئے بیس لاکھ مچھردانیاں فراہم کرے گی۔
یمنی وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے یونیسف کے نمائندے پیٹر جیمز ہوکین سے ملاقات کے دوران بتایا کہ یمن کو بدترین انسانی المیے کا سامنا ہے جو یمن پر جارح افواج کے حملے سے پیدا ہوا ہے۔
بچوں کے عالمی ادارے یونیسف نے سیلاب سے متاثر لاکھوں پاکستانی بچوں کے لیے فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے.
عالمی اداروں نے دنیا بھر میں کروڑ بچوں کی لازمی ویکسینیشن نہ ہونے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔