امریکہ بدستور روس یوکرین جنگ کو شعلہ ور رکھنے بلکہ مزید بھڑکانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے دھمکی دی ہے کہ زاپوریژیا بجلی گھر اور یا اس کے باہر موجود روسی فوجی یوکرینی فوجیوں کے نشانے پر ہیں۔
روسی ذرائع کے مطابق یوکرین نے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر پر حملہ کیا ہے ۔ ایک اور خبر میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی بمباری کے بعد دونیسک کے ایک ریلوے اسٹیشن میں آگ لگ گئی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں حالیہ مہینوں کی جنگ میں یوکرین پر جنگی جرائم کا ارتکاب کئے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔
یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ روس پر عائد پابندیوں کی مدت میں مزید چھے مہینے کی توسیع کی جائے گی.
ہنگری کے وزیراعظم نے روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے ان پابندیوں کو ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
روس کی وزارت دفاع نے شمال مشرقی یوکرین میں واقع خارکیف میں یوکرین کے دو سو قوم پرستوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
روس اور یوکرین کی جنگ سے دنیا خوراک کے بحران سے دوچار ہوا ہے۔
جنگ زدہ ملک یوکرین میں ایک روسی میزائل نے شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ، جنگ زدہ ملک یوکرین بھیجنے کے لیے داعش کے جنگجوؤں کو بھرتی کر رہا ہے۔