ڈچ عوام کا عجیب احتجاج+ ویڈیو
ہالینڈ کے مظاہرین نے وزیراعظم کی تصویر پر انڈے پھینکے۔
سحر نیوز/ دنیا: مظاہرین نے ہالینڈ کی حکومت کی جانب سے توانائی کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکامی اور کساد بازاری پر احتجاج کیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاں یوکرین کے بحران کے سلسلے میں روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں سے یورپی ممالک کو نقصان پہنچا ہے وہیں ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں مظاہرین نے حکومت کی جانب سے توانائی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نہ کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
ڈچ عوام نے توانائی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور معاشی کساد بازاری کے تسلسل کو کنٹرول کرنے میں ملکی حکومت کی کارکردگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملک کے وزیراعظم مارک روٹے کی تصویر پر انڈے پھینکے۔
رشا ٹو ڈے نیٹ ورک کے مطابق، سیکڑوں ڈچ مظاہرین نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کی، تاکہ توانائی کے بلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور اس مسئلے پر قابو پانے میں حکومت کی نااہلی کے خلاف اپنا احتجاج ظاہر کیا جا سکے۔