Sep ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • دنیا میں ایٹمی حملے کا خطرہ بڑھا، برطانیہ کو ملی ایٹمی حملے کی دھمکی

برطانیہ کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روسی صدر کے سابق مشیر نے انگلینڈ کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر افواج کو متحرک کرنے کے اعلان کے فوراً بعد روسی صدر کے سابق مشیر "ولادیمیر پوتن" نے انگلینڈ کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے۔

"دی ٹائمز آف اسرائیل" ویب سائٹ کے مطابق، پوتن کے سابق مشیر "سرگئی مارکوف" نےBBC  نیوز چینل کو بتایا کہ صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ وہ برطانیہ سمیت مغربی ممالک کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

روس کے سابق قانون ساز اور رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آپ کے شہروں کو نشانہ بنایا جائے گا ۔

انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن، سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور موجودہ وزیراعظم لز ٹرس کو یوکرین کی جنگ کا ذمہ دار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرینی ہمارے بھائی ہیں، لیکن یوکرین پر مغربی ممالک کا قبضہ ہے اور یہی مغربی ممالک یوکرین کے فوجیوں کو غلام بنا کر روسی فوج کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

مارکوف نے کہا کہ روس نہیں چاہتا کہ دنیا کے تمام افراد مارے جائیں لیکن روس جو چاہتا ہے وہ یہ ہے کہ اس جنگ کو ان مغربی ممالک کے ساتھ حل کیا جائے جو یوکرین کی سرزمین پر روس کے خلاف جنگ کر رہے ہیں اور جس پر مغربی ممالک نے دراصل قبضہ کر رکھا ہے۔

مارکوف کا یہ بیان پوتن کی جانب سے روس میں ریزرو فورسز کو متحرک کرنے کے حکم کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔

ٹیگس