روس کی وزارت دفاع نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کے فوجی، خارکیف کے نیشنل ریسرچ سینٹر کے ری ایکٹر میں بم نصب کرکے اس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے یورپیئن یونین کونسل کے صدر سے گفتگو میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلے کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
روس کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی ایس وی آر کا کہنا ہے کہ پولینڈ، دنیا کے متعدد ممالک سے دہشت گردوں کو یوکرین بھیجنے کے مرکز میں تبدیلی ہو گیا ہے۔
جنگ یوکرین کے بارہویں دن دارالحکومت کیف کے اطراف میں یوکرینی اور روسی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں۔اور مغربی کیف کے علاقوں کا کنٹرول روسی فوج نے سنبھال لیا ہے ۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اتوار کو اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کو روکنے کے لئے کی ایف کو جنگ بند کرنی پڑے گی اور ماسکو کی سبھی شرطوں کو قبول کرنا ہوگا۔
روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی کے فوجی اقدامات شروع ہونے سے پہلے امریکا، برطانیہ اور امریکا کے اتحادی ممالک کے 50 سے زائد طیارے اسلحے اور فوجی ساز و سامان لے کر یوکرین اترے تھے۔
امریکا کے صدر جو بائیڈن کی پھر سے زبان پھسل گئی اور انہوں نے امریکی کانگریس میں یوکرین کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پوتن نے روس پر حملہ کر دیا۔
روس کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی ایس وی آر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا، شام کی التنف چھاونی میں داعش کے دہشت گردوں کو یوکرین میں جنگ کی ٹریننگ دے رہا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما نے یوکرین میں رونما ہونے والے واقعات کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول اور وولنوواخا سے انسانی بنیادوں پر راہداریاں کھولنے کی اجازت دینے کے لیے جزوی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔