یوکرین کو اب تک ہو چکا ہے 100 ارب ڈالر کا نقصان، روسی حملوں میں بھاری تباہی
یوکرین کے صدر کے مشیر نے بتایا ہے کہ جنگ سے ملک کے اقتصاد کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
دلودیمیر زیلنسکی کے اقتصادی امور کے مشیر اولوگ آستینکو نے بتایا کہ جنگ سے یوکرین کا اقتصاد بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے یوکرین کی زارعت بہت متاثر ہوئی ہے۔ یوکرین کے صدر کے اقتصادی امور کے مشیر نے بتایا کہ ملک کو جنگ سے ہونے والے نقصان کا شروعاتی جائزہ بتاتا ہے کہ ہمیں کم از کم 100 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا ملک حقیقی تباہی سے گزر رہا ہے جس کا اندازہ دوسرے نہيں لگا سکتے۔
زیلنسکی کے اقتصادی امور کے مشیر نے بتایا کہ اس جنگ نے نہ صرف یوکرین اور اس کے اقتصاد کو بری طرح متاثر کیا ہے بلکہ عالمی بازار پر بھی اپنے تباہ کن اثرات مرتب کئے ہیں۔
در ایں اثنا روس نے یوکرین میں جاری جنگ کے کے 27ویں دن بتایا کہ یوکرین کی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک یوکرین کے 326 ڈرون طیارے، 185 اینٹی ائیرکرافٹس اور 1547 بکتربند گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہو چکے ہیں۔