Mar ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں حملہ آور ڈرون کے ذریعے یوکرینی فوج کے ہتھیاروں کے ذخیرے اور فوجی ساز و سامان کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یوکرین کی جانب سے باربار نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست اورمغربی ممالک سے اسے کئی ملین ڈالر امداد حاصل ہونے کے بعد روس نے صدر ولادیمیرپوتین کے فرمان سے چوبیس فروری کو یوکرین  کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا۔

جنگ یوکرین کے آغاز سے اب تک روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں تاہم جنگ بندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکا ہے۔

ٹیگس