Mar ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے کئی یورپی ممالک میں غذائی اشیاء کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

لوگوں نے جنگ کے طولانی ہونے اور ضروریات کی چيزوں میں کمی ہونے کے خطرے کی وجہ سے سوپر مارکٹس پر ہجوم کر دیا جس کی وجہ سے  وہاں بھی چيزیں کم پڑ گئی۔

جرمنی میں سوپر مارکٹ کا برا حال ہے اور لوگوں کو کھانے کے تیل کی کمی کا سامنا ہے جبکہ سوپر مارکٹ میں کھانے کے تیل ندارد ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے 50 فیصد بازار میں سورج مکھی کا تیل یوکرین سپلائی کرتا ہے جبکہ جرمنی کو سب سے زیادہ برآمد کیا جاتا ہے۔

جنگ کی وجہ سے یورپ کے عوام کو ہر شعبے میں پریشانی کا سامنا ہے۔

ٹیگس