سانحہ کرمان کے خلاف پورے ایران میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کئے گئے۔
ایک امریکی خبر رساں ادارے نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پٹی میں اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے سے ابھی بہت دور ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے حامی دنیا کے 54 ممالک، زیلنسکی حکومت کو دوسوتین ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد دے چکے ہيں ۔
عراق کے صدر اور وزیراعظم نے الگ الگ بیان میں، بغداد میں الحشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی مذمت کی ہے۔
خبر رساں ذرائع نے بغداد کے مشرق میں عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ہیڈکوارٹر پر غاصب امریکہ کے حملے کی اطلاع دی ہے ۔
ایک امریکی فوجی اہلکار نے بتایا ہے کہ 17 اکتوبر سے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف کم از کم 118 کارروائیاں کی گئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نہ ہوتا تو اسرائیل پتھروں اور ڈنڈوں سے جنگ کر رہا ہوتا۔
ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے، نسل کشی کی روک تھام کے کنونشن کی خلاف ورزی پراسرائیل کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو مزید اسلحہ ارسال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے-
شمالی کوریا کے رہنما نے کہا ہے کہ سن دو ہزار چوبیس میں اس کا جوہری پروگرام جاری رہے گا اور پیویانگ ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔