Jan ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • خلیج عدن میں ایک اور امریکی بحری جہاز پر میزائلی حملہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ خلیج عدن میں امریکی بحریہ کے ایک جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف جارحیت میں امریکہ کی لجسٹک حمایت کرنے والے امریکی فوجیوں کے مشن سے متعلق بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا اور یمن کی مسلح افواج کا یہ اقدام سرزمین یمن کے دفاع اور فلسطینیوں کی حمایت پر مبنی یمن کے فیصلے کا ترجمان ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے تاکید کی کہ جب تک غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی جارحیت بند اور غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کیا جائے گا بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان میں صیہونی حکومت کے بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر یمن کی مسلح افواج کے حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگس