Jan ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • بحیرہ احمر میں ایک اور بحری جہاز پر میزائلی حملہ ہوا: امریکی سنٹکام کا اعتراف

امریکی دہشت گردی کی مرکزی کمان سنٹکام نے اتوار کی صبح بحیرہ احمر میں ایک اور بحری جہاز پر یمنی فوج کے میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق علاقے میں امریکی دہشت گردی کی مرکزی کمان سنٹکام نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے اتوار کی صبح خلیج عدن میں ایک بحری جہاز پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے جس پر جزائر مارشل کا پرچم لگا ہوا تھا ۔

اسی اثنا میں یمن کے رہنما محمد البخیتی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف فوجی آپریشن، غزہ پر جارحانہ حملے بند ہونے تک جاری رہیں گے۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ بحیرۂ احمر میں اس کے بحری جہاز نقصان پہنچنے سے محفوظ رہیں تو اسے چاہئے کہ صیہونی حکومت کو غزہ کے خلاف فوجی جارحیت بند کرنے اور اس کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کرنے پر مجبور کرے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے گذشتہ ہفتوں کے دوران غزہ میں فلسطین کی مزاحمتی فورسز کی حمایت میں بحیرۂ احمر اور باب المندب میں اب تک غاصب صیہونی حکومت کے بحری جہازوں یا اسرائیل کو جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس