امریکی جریدے "ہل" کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے ایک سال پورے ہونے کے بعد امریکی حکومت نے کیف کی مدد کے لیے 75.5 بلین ڈالر مختص کیے ہیں جن میں ایک بڑی رقم، لڑائی کو مضبوط بنانے کے لیے فوجی امداد ہے۔
عراق میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔
امریکہ نے یوکرین کوابراہمز ٹینکوں کی ترسیل سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔
میلکم ایکس کی بیٹی نے اپنے والد کے قتل کی برسی پر ایک پریس کانفرنس کی اور اعلان کیا کہ وہ اس قتل کے سلسلے میں سی آئی اے، ایف بی آئی اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے خلاف مقدمہ کر رہی ہے۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن کی یوکرین پالیسی، ہمیں تیسری جنگ عظیم کی طرف لے جا رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ بائیڈن کی ذہنی حالت خراب ہو رہی ہے۔
شامی میڈیا نے دیرالزور میں واقع غیر قانونی امریکی دہشت گردوں کے اڈے پر ایک بار پھر میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔
ایک سویڈش تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے نورڈ اسٹریم پائپ لائن کے دھماکے سے اپنے یورپی اتحادیوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔
امریکہ کی وزارت جنگ پینٹاگون کا دعوی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہماری افواج پر حملوں کا ذمہ دار ایران ہے۔
روس کی بیرون ملک انٹیلی جنس سروس ایس وی آر نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج، روس اور وسطی ایشیائی ممالک میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے دہشتگرد عناصر کو ٹریننگ دے رہی ہے۔