Feb ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکہ، دہشت گرد عناصر کو روس بھیج رہا ہے: ماسکو

روس کی بیرون ملک انٹیلی جنس سروس ایس وی آر نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج، روس اور وسطی ایشیائی ممالک میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے دہشتگرد عناصر کو ٹریننگ دے رہی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اسپوتنک نیوز کے مطابق اس بیان میں آیا ہے کہ مذکورہ خبر کی مصدقہ رپورٹس مل چکی ہیں۔
ایس وی آر کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج، داعش اور القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کو بھرتی کرکے انہیں روس اور سی آئی ایس ملکوں میں استعمال کرنا چاہتی ہے۔ 
اس بیان میں آیا ہے کہ ان دہشت گردانہ حملوں کے لئے شمالی قفقاز اور وسطی ایشیا سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ 
ایس وی آر کے اعلان کے مطابق، امریکہ نے گذشتہ جنوری کو ساٹھ دہشت گردوں شام میں واقع اپنے التنف فوجی اڈے میں ٹریننگ دے کر ان افراد کو روس اور وسطی ایشیا کے چند ممالک کی جانب روانہ کیا ہے جہاں ان دہشت گردوں کو سفارتکاروں اور فوجی عہدے داروں پر قاتلانہ حملوں میں استعمال کیا جائے گا۔ 
روس کی بیرون ملک انٹیلی جنس سروس کے اعلان میں آیا ہے کہ امریکہ کے جاسوسی ادارے روس کی تباہی کے لئے دہشت گردوں کو استعمال اور اس اقدام کو قابل قبول سمجھتے ہیں جس کے نتیجے میں واشنگٹن کا موازنہ بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں سے کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس