Feb ۲۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ اپنے وعدے سے مکر گیا

امریکہ نے یوکرین کوابراہمز ٹینکوں کی ترسیل سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کی وزیر مسلح افواج کرسٹین ورموتھ نے کہا ہے کہ یوکرین کو ابراہمز ٹینکوں کی ترسیل میں مزید ایک سال کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

اس سے پہلے امریکہ نے اکتیس ابراہمز ٹینک اور آٹھ ایم اٹھاسی قسم کی جنگی گاڑیاں یوکرین بھیجنے کا اعلان کیا تھا تاہم کہا تھا کہ مذکورہ ہتھیاروں کی ترسیل فوری طور پر ممکن نہیں ہے۔

ادھر برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے گروپ سیون کے رکن ملکوں کے سربراہوں سے یوکرین کو بھاری ہتھیاروں اور دفاع نظاموں کی ترسیل کی اپیل کی ہے۔

گروپ سات کے رکن ممالک  روس کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکیج کا اعلان کرنے والے ہیں۔ یہ پابندیاں یوکرین پر روسی حملے کو ایک سال مکمل ہونے پرعائد کی جارہی ہیں۔

ٹیگس