Feb ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ اب تک یوکرین کی کتنی مدد کر چکا ہے؟

امریکی جریدے "ہل" کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے ایک سال پورے ہونے کے بعد امریکی حکومت نے کیف کی مدد کے لیے 75.5 بلین ڈالر مختص کیے ہیں جن میں ایک بڑی رقم، لڑائی کو مضبوط بنانے کے لیے فوجی امداد ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے حوالے سے، امریکی جریدے "دی ہل" نے رپورٹ دی ہے کہ جنوری 2022 سے جنوری 2023 تک، یوکرین پر روس کے فوجی حملے کے تقریباً ایک سال گزرنے کے بعد، امریکا نے کیف کو 75.5 بلین ڈالر کی امداد مختص کیے ہیں۔

ان معلومات کے مطابق فوجی امداد پر 29.3 بلین ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ واشنگٹن نے یوکرین کی مجموعی سلامتی کو یقینی بنانے، اس کی معیشت کی تعمیرنو، توانائی کی حفاظت اور جنگ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے کی صلاحیت کے لیے مزید 45 بلین ڈالر بھی بھیجے جبکہ 1.9 بلین ڈالر یوکرین کے عوام کے لیے انسانی امداد پر خرچ کیے گئے۔

ادھر گزشتہ ہفتے یوکرین پر روس کے فوجی حملے کی برسی کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کیف کا غیر اعلانیہ دورہ کیا تھا ان کے دورے کے بعد، واشنگٹن نے یوکرین کے لیے 460 ملین ڈالر کے ایک نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ 24 فروری کو وائٹ ہاؤس نے بھی یوکرین کے لیے 2 بلین ڈالر کے امدادی پیکج مختص کرنے کا اعلان کیا۔

ٹیگس