یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں یمنی فورسز نے ایک بار پھر سعودی عرب کی سرزمین پر ڈرون سے کارروائی کی۔
قندھار میں بی بی فاطمہ (ع) جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نےقبول کی ہے۔
امریکہ کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف مارک میلی نے افغانستان میں امریکا کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی ایک اسٹریٹیجک شکست تھی۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں امریکی میرینز کو چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے خبر دی ہے کہ ملکی فورسز نے امریکہ کا ایک جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے افغان عوام کی حمایت کو عالمی برادری کے فرائض میں شمار کیا ہے۔
امریکی فوج نے اپنی فضائیہ کے دو ایف پینتیس جنگی طیاروں کے ذریعے ایٹم بم پھیکنے کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔
شام کے نائـب وزیر خارجہ بشار جعفری نے کہا ہے کہ دمشق نے دشمنوں پر فتح حاصل کر کے بین الاقوامی توازن تبدیل اور اس بات کو ثابت کر دیا کہ دنیا میں ایک قطبی نظام شکست سے دوچار ہو چکا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اقتصادی اور طبی دہشت گردی سمیت دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے لہذا یہ عمل بھی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔
امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں موجود اپنے تمام دفاتر کو انتباہ دیا ہے کہ انکے مخبروں اور جاسوسوں کی ایک بڑی تعداد کو یا تو گرفتار کر لیا گیا ہے یا پھر انہیں جان سے مار دیا گیا ہے۔