Nov ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran

امریکا کی اٹلانٹا ریاست کے ہارٹسفیلڈ - جیکسن ایئرپورٹ پر ہونے والی فائرنگ کے بعد ایئرپورٹ کی ساری سرگرمیاں معطل کر دی گئیں اور فائرنک کی وجہ سے مسافرین میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ ایئرپورٹ کے عہدیداروں نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ فائرنگ سے کسی مسافر یا ملازم کو کوئی نقصان نہيں پہنچا ہے۔

کچھ رپورٹوں میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکہ کے اٹلانٹا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتفاقیہ طور پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یو ایس ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے ) نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ٹی ایس اے نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا، ‘‘تقریباً 1:30 بجے ہارٹسفیلڈ-جیکسن اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسنٹرل سرچ پوائنٹ پر تلاشی کے دوران ٹی ایس اونے ایکس رے کے ذریعے شناخت شدہ ایک ممنوعہ چیز کی وجہ سے بیگ کی تلاش شروع کی۔ مسافر کو بیگ کو چھونے کا مشورہ دیا اور جیسے ہی اس نے بیگ کھولا تو اس میں بندوق برآمد ہوئی۔

ٹیگس