یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
پاکستان میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے صدر آصف علی زرداری اور دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق ہونے والے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سرکاری اخراجا ت کم کرنے کے لئے، ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
صدر پاکستان نے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار ہمدردری کرتے ہوئے عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کی مدد کرنے اور غاصب اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا خاتمہ کرانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔
19 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، صدرپاکستان آصف زرداری نے ان سے عہدوں کا حلف لیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دوسری مرتبہ صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آصف زرداری سے حلف لیا۔
حکمراں اتحاد کے امیدوار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے۔
پاکستان کے 14 ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر پاکستان کے انتخاب کیلئے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔