Jun ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • صدر پاکستان نے مالیاتی ترمیمی بل دو ہزار چوبیس پر دستخط کردیئے

پاکستان میں صدر آصف علی زرداری نے مالیاتی ترمیمی بل دو ہزار چوبیس پر دستخط کردیئے ہیں ۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے مالیاتی ترمیمی بل دو ہزار چوبیس سنیچر کو صدر آصف علی زرداری کے پاس بھجوایا تھا۔ یہ بل صدر آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد قانون میں تبدیل ہوگیا ہے اور پیر یکم جولائی سے نافذ العمل ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے دو دن قبل یہ بل متعدد ترامیم کے ساتھ پاس کیا تھا۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق مالیاتی ترمیمی بل دو ہزار چوبیس اور اس سے متعلق دیگر دستاویزات پر وزیر ا‏عظم شہباز شریف کے دستخط کے بعد صدر آصف علی زرداری کے پاس بھیجا گیا تھا۔

ٹیگس