برکس میں ایران کی رکنیت پر چین کی مبارکباد
Aug ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
تہران میں چین کے سفیر نے ایران کو برکس میں رکنیت کی مبارکباد پیش کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران میں چین کے سفیر چانگ ہوا نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ ارجنٹینا، مصر، اتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو برکس میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ برکس میں ایران کی رکنیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یاد رہے جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے صدر رامافوزا نے برکس میں ایران کو مستقل رکن بننے کا اعلان کیا۔
قابل ذکر ہے امریکی یکطرفہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے دنیا کی پانچ ابھرتی معیشتوں کے حامل ممالک نے برکس کی بنیاد رکھی تھی جن میں برازیل، روس، چین، ہندوستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔