شارٹ کٹ کےلئے دیوارِ چین میں سوراخ کرنے والے 2 افراد گرفتار
Sep ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
چین کے صوبے شنسی کے علاقے میں طویل راستے سے تنگ دو افراد نے دیوار چین کو کاٹ کر راستہ بنادیا، دونوں کی گرفتار ہونے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/دنیا: مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے شنسی کے علاقے میں، 38 سالہ مرد اور 55 سالہ خاتون اپنے تعمیراتی کام کی جگہ پر پہنچنے کے لیے دیوار چین میں سوراخ کرکے شارٹ کٹ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان دونوں نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے دیوار میں شارٹ کٹ بنا کر علاقے میں سفر کا دورانیہ کم کرنے کے لیے ایکسکیویٹر کا استعمال کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ دیوار چین کی تعمیر پہلی بار تیسری صدی قبل مسیح میں شروع ہوئی اور صدیوں تک جاری رہی، کئی حصوں میں تقسیم یہ دیوار مجموعی طور پر ہزاروں کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔